عمران ہاشمی کی اہلیہ انہیں دھمکیاں کیوں دینے لگیں؟

معروف بالی ووڈ سٹار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ میرے ڈائٹ پلان کی وجہ سے میری اہلیہ ہمیشہ غصے میں رہتی ہیں جبکہ اکثر اوقات مجھے چھوڑنے سے متعلق بھی سوچتی ہیں لیکن ابھی تک انھوں نے ایسا نہیں کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی روزمرہ کی خوراک کی روٹین کا انکشاف کیا، جسے وہ گزشتہ دو سال سے فالو کر رہے ہیں، اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی فٹنس اور صحت پر سخت محنت کر رہا ہوں جس کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے ایک ہی ڈائیٹ پلان لے رہا ہوں جوکہ چکن قیمہ، سلاد اور شکرقندی پر مشتمل ہے، میں جانتا ہوں کہ میری خوراک بہت بورنگ ہے لیکن یہ میری صحت کے لیے مفید ہے، چکن قیمہ کھانے میں ہلکا ہوتا ہے، آسانی سے ہضم بھی ہوجاتا ہے جبکہ سلاد اور شکرقندی سے کافی فوائد حاصل ہوتے ہیں، میرا باورچی میرے لیے پورے ہفتے کا کھانا ایک ہی بار تیار کرکے رکھ دیتا ہے، پھر میں روزانہ اپنے حساب سے لنچ اور ڈنر میں اپنا کھانا لیتا ہوں۔بالی ووڈ سٹار نے اپنی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری خوراک کی وجہ سے میری اہلیہ بہت تنگ ہیں، میری اہلیہ یہ سب نہیں کھاتیں بلکہ اُنہیں بہت غصہ آتا ہے۔ اداکار نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ میری خوراک کی وجہ سے میری اہلیہ مجھے چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، وہ مجھے دھمکیاں دیتی رہتی ہیں لیکن اُنہوں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا۔ واضح رہے کہ عمران ہاشمی بہت جلد سیریز ‘شو ٹائم’ میں پروڈیوسر کے کردار میں نظر آئیں گے، اس سیریز کا پریمیئر رواں ماہ 8 مارچ کو ہوگا۔مداحوں کی بڑی تعداد ان کی سیریز کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اکثر اس سیریز کے ٹیزر اور پوسٹرز بھی شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔

Back to top button