مریم نفیس زیادہ شادیاں کرنیوالے مردوں سے مطمئن کیوں نہیں؟

معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ مرد زیادہ شادیوں پر کبھی بھی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر سکتے ہیں، کوئی بھی مرد بیک وقت چار بیویوں کو خوش نہیں رکھ سکتا، اس لیے کسی بھی مرد کو بیک وقت اتنی شادیاں نہیں کرنی چاہئیں؟مریم نفیس حال ہی میں ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں مرد کی ایک سے زائد شادیوں سے متعلق ان سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت ہے اور وہ مذہب اسلام کے احکامات کو تسلیم کرنے سمیت ان کا احترام بھی کرتی ہیں جہاں مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دی گئی ہے، وہیں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مرد انصاف کر سکے تو ایک سے زائد شادیاں کرے۔پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ مرد ایک ساتھ چار شادیاں بھی کر سکتا ہے اور وہ چاروں بیویوں کو خوش بھی رکھ سکتا ہے جس پر مریم نفیس نے کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی مرد بیک وقت چار بیویوں کو خوش رکھ سکے، وہ اپنے شوہر کو کسی دوسری عورت کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتیں اور اگر ان کے شوہر نے دوسری شادی کرنی ہوگی تو وہ انہیں کہیں گی کہ پھر وہ انہیں چھوڑ دیں۔اداکارہ کے مطابق مرد چار شادیاں بھلے کرے لیکن بیک وقت چار شادیاں نہیں کر سکتا، کیوںکہ وہ بیک وقت ہر بیوی کو خوش نہیں رکھ سکتا، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ مرد ایک شادی کرے، پھر اس بیوی کو چھوڑے اور دوسرے شادی کرے، پھر اسے بھی چھوڑ کر تیسری شادی کرے تو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ خراب تعلقات اور شادی شدہ زندگی سے بہتر ہے کہ الگ ہو جانا چاہئے۔

Back to top button