سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

2020 کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرآباد کہہ کر اسلامی طرز زندگی اپنانے والی اداکارہ ثنا خان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، اداکارہ نے مذہبی سکالر مفتی انس سے شادی رچائی تھی۔
ثنا خان نے بالی وڈ فلمز ’ہلہ بول، جے ہو، وجہ تم ہو اور ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا تھا، ثنا خان نے ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس، خطروں کے کھلاڑی، کامیڈی نائٹس بچاؤ، انٹرٹینمنٹ رات، جھلک دکھلا جا 7 اور کچن چیمپئن میں بھی حصہ لیا تھا۔
تاہم اداکارہ نے اکتوبر 2020 میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں نومبر 2020 میں انہوں نے مذہبی اسکالر مفتی انس سے شادی کرلی تھی۔
شادی کے بعد ثنا خان کو ہمیشہ حجاب اور پردے میں دیکھا گیا اور وہ پردے کے ساتھ ہی اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ثنا خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے۔
بگ باس شو میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی سابقہ اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن یقینی طور پر ماں بننا ایک خوبصورت احساس ہے۔ اس سے قبل ثنا خان نے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمرے کی تصاویر بھی شئیر کی تھیں جس میں انہوں نے لکھا کہ تھا ’الحمداللہ میں بھی بہت خوش ہوں، کچھ اہم وجوہات کی وجہ سے یہ عمرہ میرے لیے بہت خاص ہے جو ان شااللہ میں جلد آپ کے ساتھ شیئر کروں گی، اللہ سب کے لیے آسانی فرمائے۔
ثناء خان کا کہنا تھا کہ ماں بننے ان کے لئے ایک بہت خوبصورت احساس ہے اور وہ جذباتی طور پر بھی اس احساس سے بے جُڑی ہوئی ہیں کیونکہ انہیں زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے، اداکارہ نے کہا کہ رواں سال جون میں ان کے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ اسے اپنی باہوں میں لینے کیلئے بےقرار ہیں۔
یاد رہے کہ فروری کے اوائل میں ثنا خان نے عمرے کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو ایک خصوصی اعلان کا اشارہ کیا تھا، اداکارہ ثنا بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس کی کلاس کیوں لی؟

Related Articles

Back to top button