کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم کے چرچے

پاکستانی فلموں کی عالمی ایوارڈز کیلئے نامزدگی کو ہی بہت بڑی بات سمجھا جاتا ہے لیکن پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کی زندگی پر مبنی پاکستانی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ نے کانز فلم فیسٹیول میں دو کیٹیگریز میں ایوارڈ اپنے نام کرلیے۔ جب فرانس میں معروف کانز فلمی میلے کا آغاز ہوا تو بھارت سے بالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات اور سپورٹس سمیت ایک پوری ٹیم ایونٹ میں شریک ہوئی، تقریب میں پاکستان کا دور دور تک کہیں ذکر نہیں تھا لیکن جیسے ہی ایونٹ کی اختتامی کیٹیگریز آئیں تو قرعہ پاکستانی فلم ’’ جوائے لینڈ‘‘ کے نام نکل آیا۔

پاکستانی ڈائریکٹر، رائٹر و اداکار صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ پہلی پاکستانی فلم ہے جس کی سکریننگ کانز فیسٹیول میں کی گئی، فلم میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، ثناء جعفری، علینہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔
ایونٹ کے دوران پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی نمائش کی گئی تو ناظرین نے اس کو کھڑے ہو کر سراہا اور یہ اُمید کی جا رہی تھی کہ اسے ایوارڈ مل سکتا ہے، کیونکہ یہ واضح طور پر ناظرین کی پسند تھی۔ ہدایت کار صائم صادق کی یہ فلم انتہائی شاندار انداز میں شوٹ کی گئی ہے اور اسکے پروڈیوسرز میں سے ایک فلم ساز سرمد علی سلطان ہیں، اُمید کی جا رہی ہے کہ اسے کیمرہ ڈی آر کے ایوارڈ سے بھی نوازا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم ابھی پاکستان میں ریلیز بھی نہیں ہوئی ہے اور اس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، فلم میں لاہور کے محنت کش طبقے کے ایک شادی شدہ مرد اور ایک خواجہ سرا کے مابین بڑھتے ہوئے رشتے کو دکھایا گیا ہے۔

کیا شہباز شریف سازشی عمران کا مقابلہ کر پائیں گے؟

سوشل میڈیا پر اس فلم کی مناسبت سے ‘جوائے لینڈ’ ٹرینڈ کر رہا ہے، ٹوئٹر پر جوائے لینڈ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کر کے معروف اداکار اور سوشل میڈیا صارفین اس فلم کی ٹیم کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں، اداکار عثمان خالد بٹ نے جوائے لینڈ کی کامیابی پر اسے پاکستان اور پاکستانی سنیما کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا۔

صحافی آمنہ ایسانی کے مطابق صائم صادق کی جوائے لینڈ کانز کے مقابلے میں شاملے ہونے والی پہلی فلم ہے جسے انسرٹین ریگارڈ ایوارڈ میں جیوری پرائز سے نوازا گیا، یہ پوری ٹیم کے لیے بہت بڑا کارنامہ ہے اسے پاکستان میں ریلیز کیے جانے کی ضرورت ہے۔ فرق علی نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’’ڈاگ ٹوتھ‘‘ جیسی فلم کے ساتھ جوائے لینڈ کو جیوری ایوارڈ ملنا بڑی بات ہے، اس کی نامزدگی ہی تاریخی تھی، انعام جیتنا سونے پر سہاگہ ہے۔ لارنس کارڈش نے لکھا کہ یہ جنس اور اس کے اردگرد پر مبنی بہت مضبوط پہلی فلم ہے جبکہ پی ٹی آئی کی عندلیب عباس نے لکھا ہے کہ انھیں صائم صادق پر فخر ہے، کانز میں پذیرائی حاصل کرنا حیرت انگیز ہے اور یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

لارنس نے صائم صادق کی تصویر کے ساتھ فلم کی ایک تصویر بھی ڈالی ہے جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی پاکستان کو یہ اعزاز ملنے پر پھولے نہیں سما رہے، بھارت کی جانب سے شریک ٹیم میں اداکارہ دیپکا پاڈوکون کے علاوہ ایشوریہ رائے، آر مادھون، اے آر رحمان، کمل ہاسن وغیرہ شامل تھے، اس موقع پر انڈیا کی چھ فلموں کی نمائش کی گئی۔

Related Articles

Back to top button