بھارتی گھرانوں میں پاکستانی ڈراموں کی گونج

بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ نے اپنے چینل ’زندگی‘ کو ڈائریکٹ ٹو ہوم یعنی ڈی ٹی ایچ کے ذریعے ٹی وی سکرین پر دکھانے کے انتظامات مکمل کرلیے، جس کے بعد اب بھارتی گھروں میں پاکستانی ڈرامے بھی آسانی سے دیکھے جا سکیں گے۔ زی فائیو‘ کے ’زندگی‘ چینل پر پہلے ہی پاکستانی ڈرامے، ویب سیریز، شوز اور فلموں کو آن لائن پیش کیا جا رہا ہے، تاہم اب بھارتی شائقین انہیں ٹی وی اسکرین پر بھی دیکھ سکیں گے۔’زندگی‘ کی چیف کریئیٹو آفیسر نے بتایا کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹی وی چینل کی طرح چلایا جائے گا تا کہ پاکستانی ڈراموں کو بھارتی شائقین کو دکھایا جا سکے، اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافت سے مزید مستفید ہو سکیں۔

عزت کا راستہ یہی ہے منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے

بھارتی شائقین ’زندگی‘ ٹی وی کو جون کے پہلے ہفتے سے ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے ذریعے دیکھ سکیں گے، ’زندگی‘ پر ابتدائی طور پر پاکستان کے مشہور ڈراموں ’زندگی گلزار ہے، کتنی گرہنیں باقی ہیں، عون زارا اور صدقے تمہارے‘ جیسے ڈراموں کو نشر کیا جائیگا، جس کے بعد مزید معروف پاکستانی ڈراموں اور شوز کو بھی نشر کیا جائیگا۔ ممکنہ طور پر بعد ازاں ’زندگی‘ ٹی وی پر پاکستانی فلموں اور ویب سیریز کو بھی دکھایا جائے گا، خیال رہے کہ ’ڈائریکٹ ٹو ہوم‘ یعنی ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے تحت شائقین کو ڈش اینٹینا نما ایک ڈیجیٹل باکس گھر میں نصب کرنا پڑتا ہے، جو براہ راست متعدد ٹی وی چینلز کے سگنل انٹرنیٹ کی طرح کیچ کر کے ان کی نشریات دکھاتا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کے تحت ایک ڈی ٹی ایچ باکس ایک ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوتا ہے اور ایک باکس 500 سے زائد ٹی وی چینلز دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈی ٹی ایچ باکس چھوٹے سائز کا ہوتا ہے، جسے گھر میں کہیں بھی آسانی سے نصب کیا جا سکتا ہے، اس سے ٹی وی چینلز کے سگنل کیبل کے مقابلے انتہائی صاف آتے ہیں۔ پاکستان میں پہلے ہی بھارتی چینلز دیکھنے کے لیے ڈی ٹی ایچ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button