فہد مصطفیٰ کو لو میرج کے بعد کیا مشکلات دیکھنا پڑیں؟

’’جیتو پاکستان گیم شو ‘‘ سے ملک بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے میزبان، اداکار فہد مصطفیٰ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی کامیاب ڈرامہ انڈسٹری کے مقابلے میں ہماری فلم انڈسٹری کوئی مقام نہیں بنا پائی اور بہت پیچھے رہ گئی یے۔ اداکار نعمان اعجاز کے ٹی وی شو میں انٹرویو دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے تسلیم کیا کہ انہیں نہ صرف ڈراما بنانا آتا ہے بلکہ اسے فروخت کرنا بھی آتا ہے جب کہ ان کے والد اداکار صلاح الدین صرف اچھے ڈرامے بنا پاتے تھے، لیکن انہیں ان سے پیسے کمانے کا فن نہیں آتا تھا۔ فہد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈراموں کے شوقین اور ڈرامے دیکھنے والے لوگ بہت ہیں اور پاکستانی ڈراموں کا کوئی مد مقابل نہیں، ڈراما انڈسٹری بہت اچھی ہے۔ اداکار نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری چند سال قبل 2019 تک اُبھر رہی تھی مگر اب پھر سے پیچھے ہو چکی ہے اور کوئی مانے یا نہ مانے ہماری فلموں کی جگہ بھارتی اور دیگر فلموں نے لے لی ہے، فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں تسلیم کرلینا چاہئے کہ ڈراما انڈسٹری کے مقابلے ہم فلم انڈسٹری نہیں بنا سکے، ہمارے پاس ٹی وی کے لیجنڈری اداکار تو موجود ہیں مگر فلموں کا کوئی بھی لیجنڈ اداکار نہیں، تاہم بعض لوگوں کو زبردستی فلمی لیجنڈ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج کسی کو پاکستان کی پانچ بڑی فلموں کے نام تک یاد نہیں۔ فہد کے مطابق ہمیں ہر حال میں سالانہ 70 فلمیں بنانی چاہئیں، جس میں سے کم از کم 15 فلمیں ایسی ہوں جن پر ہم فخر کر سکیں کہ ہم نے اچھی فلمیں بنائی ہیں۔

کیا باربی ڈول کہلانے والی کترینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟

ٹی وی میزبان نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، وہ حادثاتی طور پر شوبز میں آئے، 8 سال قبل پروڈکشن کا کام شروع کیا اور اب تک 90 سے زائد ڈرامے، سیریلز اور فلمیں پروڈیوس کی ہیں، جن سے پیسے بھی کمائے۔ ایک سوال پر فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ ان کی شادی کو 17 سال ہو چکے ہیں اور ان کی زندگی میں سب سے بہترین دن ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش والا دن تھا۔ انہیں بیٹی کے بعد بیٹا بھی ہوا اور فیملی مکمل ہو گئی، اداکار و میزبان نے انکشاف کیا کہ پسند کی شادی کرنے کے لیے فارمیسی کی تعلیم چھوڑ دی تھی اور والد کو کہا تھا کہ وہ مزید نہیں پڑھنا چاہتے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محبت کی شادی کی، جس پر ان کے والدین سمیت ان کی اہلیہ کے والدین بھی ناراض ہوئے، تاہم بعد ازاں دونوں کے اہل خانہ مان گئے، فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم کو جاری نہ رکھ سکے مگر ان کی اہلیہ نے اچھی تعلیم حاصل کرلی اور پھر وہ اداکاری کی فیلڈ میں آگئے اور دونوں نے کئی طرح کی ناکامیاں اور کامیابیاں ایک ساتھ دیکھیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ ماہرہ خان ان کا ’کرش‘ رہی ہیں اور وہ انکے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے مگر وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں، انھوں نے واضح کیا کہ چند پروجیکٹس میں دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کی پیش کش بھی ہوئی مگر بعض میں ماہرہ خان جبکہ بعض پراجیکٹس میں خود میں نے بھی کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ فہد کے مطابق اب دونوں جلد ہی ایک فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں دکھائی دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اس فلم میں کام کے دوران انہیں ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا۔

Related Articles

Back to top button