کیا باربی ڈول کہلانے والی کترینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟

چھ ماہ قبل بھارتی اداکار وکی کوشل سے شادی رچانے والی بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف حاملہ ہو گئی ہیں، اور دونوں جلد والدین بن جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کترینہ اُمید سے ہیں اسی لیے اداکارہ ںے فلم سازوں سے اپنے پروجیکٹس کی شوٹنگ کی تاریخیں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کو 6 ماہ ہو چکے ہیں تاہم اداکارہ دو ماہ کی حاملہ ہیں جبکہ یہ واضح رہے کہ جوڑے کی جانب سے اس ضمن میں کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی گئی۔

فہد مصطفیٰ کو لو میرج کے بعد کیا مشکلات دیکھنا پڑیں؟

اس سے قبل باربی ڈول کو ائیر پورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کیے گئے دیکھا گیا تھا، جس سے مداحوں نے بھی اندازہ لگایا کہ وہ حاملہ ہیں کیونکہ عموماً کترینہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتی ہیں۔ تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کترینہ کیف کی ٹیم نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے، کترینہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی توجہ فی الحال اپنے کیرئیر پر ہے اور وہ ابھی ابتدائی سطح پر اپنی ازدواجی زندگی کو انجوائے کر رہی ہیں۔ دوسری جانب کترینہ کے شوہر وکی کوشل کے ترجمان نے بھی اس حوالے سے زیرگردش خبروں کو جھوٹا قرار دیا، خیال رہے کہ کترینہ وکی کوشل کے ساتھ 9 دسمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ بالی ووڈ باربی ڈول بوم، سوریا ونشی، بینگ بینگ، ٹائیگر زندہ ہے، دھوم تھری، جب تک ہے جان، ایک تھا ٹائیگر، فون بھوت سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button