اداکارہ ہانیہ عامر کا اصل ’مسٹری مین‘ بالآخر سامنے آ گیا؟

بھارتی ریپر اسٹار بادشاہ کے ساتھ ملاقات، دوستی اور پھر تعلقات کی خبریں وائرل ہونے کے کچھ دنوں بعد نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے ’مسٹری بوائےفرینڈ‘ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے کے بعد اب اداکارہ ہانیہ عامر کے ’مسٹری مین‘ کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ دھوپ سینکتے ہوئے، ٹینس کھیلتے اور ایک نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آرہی تھیں۔جس میں ان کے ساتھ ایک شخص بھی موجود تھا جس کا چہرہ واضح نہیں تھا۔ہانیہ نے ان تصاویر میں ایک مختصر سی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ویڈیو میں ہانیہ عامر جذباتی اور روتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں جبکہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کہ ان کا ’مسٹری مین‘ ان سے باتیں کررہا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا تھا کہ ’یہ مسٹری مین‘ کون ہے۔‘تاہم اب انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن کے چھوٹے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جیسے کوئی فلک تو کھلی جائے، ہر سانس کیوں یہ ترسائے، پھول ساون تجھ سے شرمائیں‘۔ دوسری جانب حیدر مستحسن نے بھی ہانیہ عامر کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے۔ حیدر مستحسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تیری دھنک دل ہلا جائے، تھوڑے قدم لڑ کھڑا جائیں‘۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ عامر نے جو گزشتہ دنوں پوسٹ شیئر کی تھی ان میں اداکارہ کے ساتھ ’مسٹری مین‘ حیدر مستحسن ہی تھے اور یہ حیدر اور ہانیہ کے نئے گانے کی شوٹنگ کا منظر ہے۔
خیال رہے کہنامور ڈراما سیریل میرے ہمسفر کی اداکارہ کی انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں، مداح ہمیشہ یہ جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشہ روز کچھ پہاڑی علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیرز کیں جس میں دیکھا گیا کہ اداکارہ ٹینس کھیل رہی ہیں جبکہ ایک جگہ وہ کسی نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہیں لیکن ان کا چہرہ ظاہر نہیں ہے۔ایک اور تصویر میں ہانیہ عامر نے لڑکے کا ہاتھ بھی تھاما ہوا ہے۔یہ تصاویر شئیر کرنے کے بعد کمنٹ سیکشن اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامعلوم لڑکے کو ’مسٹری بوائے‘ کہا جارہا ہے، یہ بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کسی لڑکے ساتھ کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں۔ایک صارف نے سوال پوچھا کہ ’یہ مسٹری بوائے کون ہے؟‘ایک اور صارف نے پوچھا ’کیا یہ آپ کے نئے بوائے فرینڈ کا سافٹ لانچ ہے؟‘
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گردش ہوئی تھیں ، یہ افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی جب دونوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔بادشاہ سے ملاقات سے قبل ایک ہفتہ پہلے ہانیہ عامر نے بھارتی ریپر کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کی تھی، جس پر انڈین گلوکار نے ان کی تعریفیں بھی کی تھیں۔لیکن بعدازاں یہ بھی افواہیں پھیلائی گئیں کہ جلد ہی ہانیہ عامر بادشاہ کے کسی گانے میں بھی پرفارمنس
کرتی دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
