حریم شاہ کی گندی ویڈیوز کس نے لیک کیں؟

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی قابل اعتراض ویڈیوز لیک کرنے کا ذمہ دار صندل خٹک اور عائشہ کو قرار دیا ہے، حریم شاہ کے مطابق صندل خٹک ان کی ذات سے متعلق انتہائی نازیبا دعوے کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں کہ حریم شاہ نے بچے ضائع کروائے ہیں۔

حریم شاہ نے حال ہی میں ’بول ٹی وی‘ کے متھیرا کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے تنازعات اور حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق بھی بات کی۔ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیئے، ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔

بعد ازاں صندل خٹک نے بھی ایک یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کے دعووں کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔اب حریم شاہ نے اسی معاملے پر متھیرا کے شو میں باتیں کیں اور صندل خٹک پر مزید سنگین الزامات عائد کیے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ وہ اپنی وائرل ویڈیوز کا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں کرنے کے لیے ہی پاکستان آئیں اور انہوں نے مقدمہ دائر کروا دیا ہے۔سائبر ونگ کے حکام نے انہیں تسلی دی کہ انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی ویڈیوز کے وائرل ہونے کو مکافات عمل قرار دینے والے افراد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی کسی شخص کے ساتھ برا نہیں کیا، انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ کوئی غلط بات نہیں کی، مثال دی کہ جس مفتی کو تھپڑ مارا تھا، اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں تھی، اگر وہ غلط ہوتیں تو مفتی ان پر مقدمہ کرتے۔

اسی طرح انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے معاملے میں بھی وہ غلط نہیں تھیں، اگر وہ غلط ہوتیں تو شیخ رشید انہیں چھوڑتے، وہ ان پر کیس کرتے، انہیں غائب کروا دیتے، وہ اس وقت حکومت میں بھی تھے۔

ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ ان کے جتنے بھی تنازعات ہیں، ان میں ان کی کوئی غلطی نہیں، وہ حق پر تھیں، اگر وہ غلط ہوتیں تو ان پر مقدمات کیے جاتے، انہیں عدالتوں میں بلایا جاتا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔انھوں نے بتایا کہ وہ وائرل ویڈیوز کے معاملے میں ایف آئی اے سے انصاف نہ ملنے کے بعد عدالتوں میں بھی جائیں گی اور وہ حق پر ہیں، وہ ویڈیوز وائرل کرنے والی لڑکیوں کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھیں گی۔

حریم شاہ نے صندل خٹک کا نام لیے بغیر ان پرسنگین الزامات عائد کیے اور کہا کہ انہوں نے خفیہ شادی کر رکھی ہے جب کہ وہ جسم فروشی میں بھی ملوث ہیں۔انہوں نے ہی صندل خٹک کو مشہور کیا، کہ انہیں لاہور، کراچی اور دبئی تک اپنے ساتھ سفر کروایا اور شہرت دلائی، ورنہ انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صندل خٹک کے والد نے ان کی والدہ کو طلاق دی تھی اور ان کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں تھا، اس لیے انہوں نے صندل خٹک کو اپنے ساتھ رکھا اور انہیں شرت دلوائی اور اب وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے کے بعد ان کے ساتھ ہی غلط کر رہی ہیں۔

حریم شاہ کے مطابق صندل خٹک ان پڑھ ہیں، انہوں نے پانچویں تک اسکول پڑھا ہے جب کہ انہوں نے قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل نہیں کی اور آج تک انہوں نے انہیں نماز پڑھتے نہیں دیکھا لیکن اب لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے حج پر گئی ہوئی ہے۔

ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ صندل خٹک ان سے متعلق غلط دعوے کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف سنگین نازیبا الزامات لگا رہی ہیں۔صندل خٹک دعوے کر رہی ہیں کہ حریم شاہ نے جھوٹی شادی کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صندل خٹک یہ دعوے بھی کر رہی ہیں کہ حریم شاہ نے بچے ضائع کروائے اور انہیں ایک بیٹی بھی ہے۔صندل خٹک ان پر بچے ضائع کروانے، جھوٹی شادی کرنے اور ایک بیٹی کی ماں ہونے کے جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں اور وہ ایسے الزامات پر ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس کریں گی۔ پروگرام کے دوران اپنے تنازعات پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ جذباتی بھی ہوگئیں اور انہوں نے رونا شروع کردیا۔

صحرائے تھر میں 3 خواتین نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

Related Articles

Back to top button