’’پاکستانی پراجیکٹ کی نیٹ فلکس پر دستک‘‘

صارفین بہت جلد دنیا کے مقبول ترین آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پاکستانی پراجیکٹ کو دیکھ سکیں گے، جس میں مشہور پاکستانی سٹارز جلوہ گر ہوں گے۔
آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پوری دنیا کے فلمی شائقین کا مزاج ہی تبدیل کر دیا ہے روایتی طرز سے ہٹ کر جدید انداز میں فلمی کہانی کو پیش کر کے نیٹ فلکس نے اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔
اس ضمن میں نیٹ فلکس نے بھارت سمیت دنیا بھر سے اپنا اوریجنل مواد پروڈیوس کیا ہے لیکن ابھی تک اس سٹریمنگ پلیٹ فارم نے کوئی پاکستانی مواد پروڈیوس نہیں کیا، گزشتہ برس سے یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ نیٹ فلکس کے صارفین جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پاکستانی مواد دیکھ سکیں گے۔
اس حوالے سے سب سے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ یہ پراجیکٹ معروف ٹی وی رائٹر فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی ہوگی جس میں اداکار فواد خان کے ساتھ عائشہ عمر نظر آئیں گی، بعدازاں یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ اس پراجکیٹ میں اداکار حمزہ علی عباسی، ان کی اہلیہ نیمل خاور اور ماہرہ خان جلوہ گر ہوں گی۔
تاہم گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس پراجیکٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کریں گے اور اسے مومنہ درید خود ڈائریکٹ کریں گی تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پراجیکٹ نیٹ فلکس پر پاکستان کا پہلا آفیشل شو ہوگا۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس پر بھارت سمیت دنیا بھر سے ڈراموں، فلموں، سیریز کو نشر کیا جاتا ہے جس میں کافی عرصہ سے صارفین پاکستانی پراجیکٹ کے خلا کو محسوس کر رہے تھے جوکہ اب مومنہ درید کی
واٹس ایپ کا تہلکہ خیز فیچر متعارف کروانے کا اعلان
ہدایتکاری میں پر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
