رنبیرکپور خود کو اچھا شوہر، بیٹا اور بھائی کیوں نہیں سمجھتے؟

ایک سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف بالی ووڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو ایک سال بیت گیا، جوڑے نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جبکہ خوشی کے اس موقع پر ان کی بیٹی راحہ بھی شریک تھی۔
رنبیر کپور ادکارہ نیتو کپور اور آنجہانی رشی کپور کے بیٹے ہیں جبکہ عالیہ اور رنبیر کے گھر میں پچھلے برس بیٹی راحہ پیدا ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کو ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک بہترین شوہر، بیٹا یا بھائی نہیں سمجھتے، وہ ہمیشہ خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کیوں اگر آپ خود کو درست کرتے رہیں تو پھر آپ کا صحیح راستے پر ہوتے ہیں۔
رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ والد بنتے ہیں تو پھر والدین کیلئے آپ کا احترام بڑھ جاتا ہے، میری شخصیت میں معاشرتی اقدار میرے والدین کی تربیت کا نتیجہ ہیں اور میں اسے اپنے بچوں کو منتقل کروں گا، یہ ایک عمر بھر کا وعدہ ہے، میں اس کے قابل نہیں ہوں لیکن قابل ہوجاؤں گا۔
دوسری طرف عالیہ بھٹ نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام میں کچھ ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو اس سے قبل لوگوں کے سامنے نہیں آئی تھیں۔ان تصاویر پر کرن جوہر، زویا اختر، نیہا دھوپیا، گوہر خان، مونی رائے اور دیگر شوبز شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہیں۔
واضح رہے کہ ارجیت سنگھ کا گیت ’کیسریا تیرا رنگ ہے پیا‘ وہ پہلی کھڑکی تھی جس سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جھلک نظر آئی، رنگوں میں بھیگتے دو پریمی جیسے کسی فلم کے سیٹ پر نہیں سچ مچ زندگی کے میلے میں گھوم رہے ہوں اگرچہ اب ایسا ہی ہے لیکن یہ سٹیج سیٹ کرنے میں نو ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’برہمسترا‘ نے اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ ’راک سٹار،‘ ’برفی‘ اور ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ جیسی کامیاب فلموں کے ذریعے رنبیر کپور نے گذشتہ دہائی کا آغاز انتہائی شاندار طریقے سے کیا مگر درمیان میں جا کر ان کی ناؤ ناکامیوں کے گرداب میں پھنسنے لگی۔ یہاں تک کہ انوراگ کشیپ کی ’بمبئی ویلوٹ‘ (2015) اور امتیاز علی کی ’تماشا‘ (2015) بھی باکس آفس پر لڑکھڑا گئیں۔
’راک سٹار،‘ ’برفی‘ اور ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ جیسی کامیاب فلموں کے ذریعے رنبیر کپور نے گذشتہ دہائی کا آغاز انتہائی شاندار طریقے سے کیا مگر درمیان میں جا کر ان کی ناؤ ناکامیوں کے گرداب میں پھنسنے لگی۔ یہاں تک کہ انوراگ کشیپ کی ’بمبئی ویلوٹ‘ (2015) اور امتیاز علی کی ’تماشا‘ (2015) بھی باکس آفس پر لڑکھڑا گئیں۔

اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ سوشل میڈیا ٹرینڈنگ میں کیوں آگئے؟

Back to top button