اداکارہ صبا فیصل کیلئے دُلہن ڈھونڈنا ناممکن کیوں ہوگیا؟

اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ اب لڑکوں کی شادی کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اچھی دُلہن ڈھونڈنا اب ان کے لیے ناممکن ہو چکا ہے، صبا فیصل کے چھوٹے صاحبزادے کی شادی دو ہفتے قبل ہوئی تھی، جس میں اداکارہ نے اہل خانہ کے ہمراہ رقص بھی کیا تھا۔بیٹے کی شادی کے بعد حال ہی میں انہوں نے مزاحیہ شو مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بیٹے کو شادی کروانے کے معاملے پر بات کی، صبا فیصل نے بتایا کہ بیٹے نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی، جس پر انہیں فخر ہے، کیوںکہ انہوں نے ماں ہونے اور بیٹے نے بیٹا ہونے کا حق ادا کر دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کے لیے دُلہن کو چن کر لائی ہیں اور انہیں فخر ہے کہ بیٹے نے ان کی پسند کی لڑکی سے شادی کی، بیٹوں کے لیے آج کل کے زمانے میں دلہن ڈھونڈنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں دُلہن ڈھونڈنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن چکا ہے، انہیں نہیں لگتا کہ آج کے وقت میں مائیں اتنی بڑی ذمہ داری ادا کر سکتی ہیں کہ وہ بیٹوں کے لیے اچھی دُلہن تلاش کریں۔بیٹے کی دلہن میں کیا تلاش کر رہی تھیں کہ سوال پر صبا فیصل نے بتایا کہ وہ اپنی بہو میں آداب تلاش کر رہی تھیں، وضاحت کی کہ ان کا اپنا خیال ہوتا ہے کہ ہر گھر میں بڑوں کی بات کو اہمیت اور عزت دی جانی چاہئے، اس لیے وہ ایسی لڑکی تلاش کر رہی تھیں۔صبا فیصل کے مطابق ان کی سوچ ہے کہ گھر کے جو بھی فیصلے ہوں ان میں حتمی بات بڑوں کی ہونی چاہئے، ان کی باتیں تسلیم کی جانی چاہئے، بچوں کی بات پر
بڑوں کی باتوں کو غیر اہم نہیں کیا جانا چاہئے۔
