اداکارہ صبا قمر ’’آنٹی‘‘ کہلوانے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟

معروف اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی انہیں آنٹی کہہ کر مخاطب کرے، انہیں آنٹی کا لفظ بالکل پسند نہیں ہے، اور نہ وہ چاہتی ہیں کہ اس نام سے کوئی انہیں پکارے۔اس دوران نادیہ خان نے دونوں اداکاروں سے سوال پوچھا کہ ’لوگ آپ کو کس نام سے پکارتے ہیں، کوئی آپا، باجی، خالہ کہہ کر مخاطب کرے تو کیسا لگتا ہے؟ جس پر حنا بیات خان نے ایک واقعہ سنایا کہ ان کی ساس آئرش ہیں اور چونکہ وہ انگریز ہیں تو انہوں نے اپنی ساس سے پوچھا کہ وہ ان کو کس نام سے پکاریں، جس پر ان کی ساس نے جواب دیا کہ آپ مجھے کچھ بھی کہہ کر پکار سکتی ہیں لیکن آنٹی کے نام سے مخاطب نہ کرنا جو پاکستان میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔حنا بیات خان نے کہا کہ انگریز کلچر میں Aunt کہا جاتا ہے لیکن وہاں آنٹی کا مفہوم غلط قسم کی عورت کے طور پر لیا جاتا ہے، جس پر صبا فیصل نے بھی کہا کہ اگر انہیں کوئی آنٹی کہہ کر مخاطب کرے تو انہیں بُرا لگتا ہے، میں نہیں چاہتی کہ لوگ مجھے آنٹی کہہ کر بلائیں، میں یہ ہر گز نہیں چاہتی۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں ایک ماں اور ساس ہونے کی حیثیت سے ان کے ذاتی تجربات ان کی اداکاری میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں، وہ کہتی ہیں ’بچوں سے متعلق بھی کوئی سین ہوتا ہے تو مجھے کبھی گلیسرین کی ضرورت نہیں پڑتی۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ اگر میرے بچے ایسے ہوں تو مجھے کیسا محسوس ہو گا اور یہ کہ اس کردار پر کتنا مشکل وقت ہے یہ کس طرح سے اس سے گزر رہی ہوگی، میرےخیال میں بچوں کی وجہ سے ہمارے کام میں نکھار آتا ہے۔دور حاضر کے فنکاروں کے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے حوالے سے صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں فنکاروں کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونا چاہئے، لوگ فنکاروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، ان میں تجسس ہوتا ہے لوگ سننا چاہتے ہیں کہ صبا فیصل کون ہے۔ یہ جو کچھ میں بول رہی ہوں یہ میرے اندر کی سچائی ہے یہ صبا فیصل بول رہی ہے، لوگ سننا چاہتے ہیں۔
