’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے ریلیز کے تیسرے روز کتنے کروڑ کمائے؟

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی فلم’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ا بھائی کسی کی جانریلیز کے پہلے ہفتے ہی بھارت سمیت دنیا بھر سے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
سلمان خان کی فلم نے ریلیز کے 3 دِنوں میں بھارت سے 68 کروڑ کمائے جبکہ فلم پہلے ہی عالمی سطح پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔سلمان خان کی کامیڈی ڈرامہ اور ایکشن سے بھرپور فلم کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں اور شائقین کی جانب سے بھی فلم کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
فرحاد سمجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم سے تامل فلموں کی سُپر اسٹار پوجا ہیج، پنجابی فلموں کی اداکارہ شہناز گل، راگھو جوئیل اور شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری سمیت دیگر اداکاروں نے ووڈ فلموں میں ڈیبیو کیا ہے۔
