اداکار شان کی بیٹی بہشت شان کا شوبز انڈسٹری کو جوائن کرنے کا فیصلہ

شوبز سٹار کے بچے عام طور پر اپنے والدین کو فالو کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کا ہی انتخاب کرنا پسند کرتے ہیں، پاکستانی سپر سٹار شان شاہد کی بیٹی بہشت شان نے بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شان شاہد نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی بہشت شان شاہد خاندانی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے جلد فلم سازی کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی بیٹی بہشت شان شاہد نے اپنے نئے پروجیکٹ کے لئے ایک کہانی تحریر کی ہے جو ان کے مطابق ان کے والد ریاض شاہد کے نظریے کی عکاسی کرتی ہے۔شان شاہد کے مداح بے صبری سے ان کی بیٹی بہشت شان شاہد کے نئے پروجیکٹ کے منتظر ہیں۔
حال ہی میں بہشت شان نے معروف ڈیزائنر علی ذیشان کی نئی کلیکشن کا ڈسپلے بھی کیا تھا جس کو کافی پذیرائی ملی تھی، شان شاہد نے پاکستانی ڈیزائینزعلی ذیشان (Ali Xeeshan) کے لیے کی گئی ان کی بیٹی بہشت شان شاہد کی ماڈلنگ پکچرز کو شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے نام ایک نوٹ لکھا۔ علی ذیشان نے بھی بہشت کو سراہتے ہوئے لکھا کہ کتنے خوبصورت انداز سے بہشت نے اپنی خاندانی میراث کو آگے بڑھایا ، یہ ہمیں اپنے والد شان شاہد اوردادی نیلو بیگم کی یاد دلاتی ہیں۔ جنہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنا نام کمایا ، ایک چمکتا ہوا ستارہ
شان نے لکھا کہ تم پر بہت ناز ہے، خاندانی میراث کو زندہ رکھے ہوئے ہو۔ صرف آرٹ ، ثقافت اور موسیقی ہی نہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی ۔ بہشت نیشنل لیول پرسوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں اور گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکی ہیں ۔شان نے لکھا کہ تمہارے پاس میرے ایوارڈز سے زیادہ میڈلز ہیں، تمہاری دادی ، دادا بھی ایسے ہی تم پر فخر کرتے جیسے ہم تم پر فخر کرتے ہیں۔
شان شاہد نے لکھا کہ تمہاری دادی نے جو فلم زرقہ میں کام کیا، وہ آج تک میرے لئےاعزازاور فخر ہے۔ وہ تمام تحریر جو تم نے آج تک لکھی ان میں تمہارے دادا ریاض شاہد کی جھلک ہے۔ میری دعائیں، رہنمائی اور سپورٹ تمہارے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔ تم اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر ایسے ہی ترقی کرو۔
