نتاشا حسین نے شہروز سبزواری سے معافی کیوں مانگی؟

ماڈل و اداکارہ نتاشا حسین نے اداکار شہروز سبزواری کو سفارشی قرار دینے کے بیان پر معذرت کر لی ہے، اداکارہ نے شہروز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ میں انہیں اداکار نہیں سمجھتی بلکہ وہ اقربا پروری کا سہارا لے کر شوبز انڈسٹری میں آئے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل نتاشا حسین نے اے پلس کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے اداکارہ سے کچھ متنازع سوالات پوچھے تھے، اداکارہ وماڈل نتاشا حیسن سے میزبان نے سوال کیا کہ ایسا کون سا اداکار یا اداکارہ ہیں جن سے متعلق وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں اقربا پروری کی وجہ سے کام یا شہرت ملی؟ اس پر اداکارہ نے شہروز سبزواری کا نام لیا تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ شہروز سبزواری کو اداکار نہیں سمجھتیں اور انہیں ان کے والد کی وجہ سے اقربا پروری کی بنیاد پر کام ملتا ہے، اسی دوران میزبان نے واضح کیا کہ ان کے سوال صرف تفریح کے لیے ہے، سوال کرنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں۔

پروگرام کی میزبان کی جانب سے متنازع اور منفی سوالات پوچھنے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور دیگر اداکاروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکارہ یشمہ گل نے لکھا کہ اس طرح کے سوالات کیوں پوچھے جاتے ہیں؟ اور یہ کیسا منافقانہ بیان ہے کہ ہمارا کسی کی دل آزاری کا مقصد نہیں یہ صرف تفریح کیلئے ہے، کسی کا مذاق اُڑانے میں کیسی تفریح؟

یشمہ گل نے مزید لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اداکار کون ہے اور ان کا بیک گراؤنڈ کیا ہے، ہم سب اپنے کام کے لیے دن بھر محنت کرتے ہیں اور اس طرح کے سوالات پوچھنے پر ہمیں اس طرح کے تبصرے نہیں دینے چاہئے، انہوں نے لکھا کہ اگر اس ملک میں اقربا پروری موجود بھی ہے تو انڈسٹری میں نام بنانے اداکار کو بہت زیادہ محنت اور ہنرمند ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ سینئر اداکارہ لیلہ واستی نے لکھا کہ لوگوں کے بارے میں بات کرنے اور اپنی انڈسٹری پر تنقید کرنے کے بجائے کیا ہمارے پاس بہتر مواد نہیں ہے؟ ہماری انڈسٹری ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

یہی نہیں بلکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی میزبان کو متنازع اور منفی سوالات کرنے اور نتاشا حسین کی جانب سے شہروز سبزواری پر تبصرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد نتاشا حسین نے بھی معافی مانگ لی، انسٹا گرام سٹوری پر لکھا کہ میں اپنے دیئے گئے بیان پر معذرت خواہ ہوں، میں نے ایسا کہا تھا مگر میرا یہ ہرگز مطلب نہیں تھا۔

نتاشا حسین نے تسلیم کیا کہ شہروز سبزواری اچھے اداکار ہیں، ان کے بارے میں جو کہا غلط تھا، پاکستان اس وقت بُرے حالات سے گزر رہا ہے مگر پھر بھی لوگوں کے پاس اتنا فضول وقت ہے کہ لوگ ہر بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو اپنی زندگی پر توجہ دینی چاہئے، کمال ہے کہ بات پکڑنے کا فن لوگوں کی تفریح بن چکا ہے، انہوں نے شہروز سبزواری کا نام لیے بغیر لکھا کہ متعلقہ شخص سے معذرت اور ان لوگوں پر افسوس ہے جنہوں نے اس بات کو اپنے لیے فکر کا لمحہ بنا

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا

لیا ہے۔

Back to top button