سمن انصاری کے بیٹے نے انکی دوسری شادی کیسے کرائی؟

فیری ٹیل اور بادشاہ بیگم میں منفرد کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمن انصاری نے اپنی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تقریب کے دوران بیٹے نے انہیں شوہر کے حوالے کیا اور شادی کی تمام رسومات میں اُن کا ساتھ دیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ سمن انصاری 90 کی دہائی میں پی ٹی وی کے ساتھ منسلک تھیں، انہوں نے ایف ایم ریڈیو میں طویل عرصے تک کام کیا اور پاکستان سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا چلی گئی تھیں اور وہیں پر شادی بھی ہوئی۔انہوں نے حال ہی میں فوچیا میگزین میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی اور کریئر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی جس خاندان میں پہلی شادی ہوئی تھی وہ میڈیا انڈسٹری کو اچھا نہیں سمجھتے تھے اس لیے انہوں نے امریکا میں فیشن ڈیزائنگ شروع کرلی، اور اس کے بعد میک اپ آرٹسٹ بن گئی اور پھر شادی کی تقریبات کے لیے ایونٹ پلاننر کا کام شروع کیا۔

سمن انصاری نے بتایا کہ اس دوران ان کی پہلی شادی کامیاب نہیں چل رہی تھی اور بالاخر اس رشتے کو ختم کرنا پڑا جس کے بعد امریکا سے دبئی شفٹ ہوگئی۔اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو سخت سوالوں سے بچنے کے لیے علیحدگی کے فوراً بعد پاکستان واپس نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ ’اگر میں پاکستان واپس آتی تو لوگوں کے سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑتا کہ کیا ہوا؟ کیوں ہوا؟ کیسے ہوا؟ان سوالوں کو میں تو شادی برداشت کرلیتی لیکن میں اپنے والدین کو اس مشکل میں نہیں ڈال سکتی تھی۔ اس لیے کچھ وقت کے لیے میں دبئی شفٹ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد یہ محسوس کرنا کہ زندگی اجڑ گئی ہے، غمگین ہوگئی ہے، یہ سب نارمل ہے، کیونکہ جب تک آپ یہ محسوس نہیں کریں گے طلاق کا غم اندر سے نہیں نکلے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں بھی اگر طلاق کے بعد یہ محسوس نہ کرتی تو شاید میرے لہجے میں غصہ آجاتا، شاید میں اپنی ناکامی کا ذمہ داردنیا کو دیتی، اس ناکام رشتے سے نکلنے کے مجھے تکلیف ہوئی لیکن اس کے بعد سب ٹھیک ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ دبئی کے بعد جب پاکستان واپس آئی تو اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد دوسری شادی ہوگئی۔

سمن انصاری نے بتایا کہ جب میں ڈراما سیریل سمی کی شوٹنگ میں مصروف تھی تو اس دوران اداکارہ نادیہ افگن نے میرے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔’نادیہ افگن کے ایک دوست نے میری تصویر دیکھ لی اور پھر نادیہ افگن نے مجھے اس لڑکے سے ملنے کی آفر دی جسے میں نے پہلے ملنے سے انکار کردیا کیونکہ میری دوسری شادی کے لیے دلچسپی نہیں تھی لیکن نادیہ افگن کے دوست مجھے 5 سے 6 ماہ تک ملنے کے لیے اصرار کرتے رہے‘۔

سمن انصاری نے بتایا کہ ان کے دوسرے شوہر سے ان کی پہلی ملاقات برطانیہ کے کافی شاپ میں ہوئی تھی جہاں ان کے شوہر نے انہیں شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔سمن انصاری نے کہا کہ ’میری دوسری شادی کی تقریب کے دوران میرے بیٹے نے مجھے اسٹیج تک پہنچایا، جہاں اس نے پیار سے میرا ہاتھ میرے شوہر کے ہاتھ میں رکھا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی رشتہ کامیابی سے نہیں آگے بڑھ رہا تو اسے چھٹکارا حاصل کرنا واحد حل ہے، طلاق کے بعد سب ٹھیک ہوجاتا ہے، تھوڑی تکلیف ہوتی ہے لیکن آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آجاتی ہے۔سمن انصاری نے کہا کہ اگر آپ ایسے رشتے سے جڑے ہیں جس میں آپ کا شوہر بدسلوکی اور تشدد کرتا ہے تو اپنے آپ کو بچانے کے لیے اس رشتے سے فوری طور پر باہر نکلیں، اگر آپ کے پاس صرف ایک جوڑا ہے، کچھ پیسے ہیں اور پاؤں میں ربڑ کی چپل ہے تب بھی سب کچھ چھوڑ دیں اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ’جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے تو آپ خود اپنے پاؤں میں زنجریں باندھ دیتے ہیں، میرا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اپنے مسائل کو حل نہ کریں لیکن جب آپ کو لگے مسائل حل نہیں ہورہے تو وہ رشتہ چھوڑ دیں،

جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اپنے آپ کو تکلیف نہ دیں۔‘

Back to top button