ہارون الرشید قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تعینات

پاکستان کرکٹ بورڈ کی  مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ندا ڈار آئی سی سی وومین ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوگئی ہیں جبکہ رضوان اور ہارث رؤف آئی سی سی مین ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر می شامل ہو گئے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ وومین انڈر 19 کی ٹیم اب سپر 6 میں پہنچ گئی ہے، ایشین کرکٹ کونسل کو راضی کرلیا ہے اس لیے 4 فروری کو بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل بورڈ کی میٹنگ ہے جس میں شرکت کریں گے۔

 

Related Articles

Back to top button