ڈیوس کپ،پاکستان نے آئی ٹی ایف کے گروپ ون کیلئےکوالیفائی کرلیا

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 میں انڈونیشیا کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے گروپ ون کیلیے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس و پاکستان ٹینس فیڈریشن کے اشتراک سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے ورلڈ کلاس گراس ٹینس کورٹس پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مد مقابل مہمان انڈونیشا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر عالمی ٹینس کی رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔
پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ مقابلہ جیت لیا ، سنگلز مقابلوں کے بعد ڈبلز میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی، پہلے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق ںے انڈونیشیا کے ڈیوڈ اگونگ سوسانتو کو 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر کورٹس سے باہر جانے کا راستہ دکھایا۔
پاکستانی ٹینس ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اعصام الحق قریشی کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے اللہ کا کرم ہے، دنیا کے کسی بھی ملک میں کھیلوں تو دل میں خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان کا نام روشن کروں۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں کامیابی کے لیے
شادی کے ایک ماہ بعد ہی تنزیلہ سے طلاق کا سوال کیوں ہونے لگا؟
ٹارگٹ سیٹ کیا تھا اور اپنی جیت پاکستان کے نام کرتا ہوں۔