نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو 8 سال قید کی سزا

نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔
گزشتہ ماہ سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا تھا عدالت نے کہا تھا کہ زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی اور سزا آئندہ ماہ سنائی جائے گی۔تاہم اب 10 جنوری کو کھٹمنڈو کی عدالت نے سندیپ لامیچانے کو 8 سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی ان پر 2255 امریکی ڈالر کا جرمانہ
بھی عائد کیا گیا۔
