سہ ملکی سیریز فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

 

 

 

 

 

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے 43 رنز بنالیے۔

 

 

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ شاداب خان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا یا ہے۔

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھاکہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔

سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ ایشان ملنگا کی جگہ مہیش تھیکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو ایونٹ کے 4 میچز میں سے صرف ایک میں سری لنکا کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا نے بھی تین میچز میں فتح حاصل کی جبکہ آخری میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

 

Back to top button