سی پی ایل میں صائم ایوب کی ایک اور نصف سنچری، گیانا کو چیمپئن بنوا دیا

پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے کیربیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں نصف سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فاتح بنوا دیا۔پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈیوائن پریٹوریس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران طاہر اور گوداکیش موتی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔
صائم ایوب کی گیانا وارئیرز نے مقررہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14 اوور میں حاصل کر لیا۔
سی پی ایل میں صائم ایوب کی مجموعی طور پر پرفارمنس شاندار رہی، پاکستانی بیٹر نے ٹورنامنٹ کی 13 اننگز میں 478 رنز بنائے اور دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔
سی پی ایل میں ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 481 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
کیربیئن لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم کی پرفارمنس بھی نمایاں رہی، عماد وسیم نے 10 اننگز میں 313 رنز
پاکستان ہیپاٹائٹس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا
بنائے اور 14 وکٹیں لیں۔
