ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کرسکتے ہیں : صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جلد واضح ہوجائے گا کہ تہران کیا فیصلہ کرتا ہے لیکن ایران کو بڑا دھچکا دینا پڑے گا۔ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کرسکتے ہیں۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہاکہ تہران کے پاس جوہری معاہدے تک پہنچنے کےلیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے کیوں کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطےجاری ہیں تاہم اگر کوئی معاہدہ طےنہ پایا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس شاید جمعہ، ہفتہ،اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت ہے۔جلد واضح ہو جائے گاکہ تہران کیا فیصلہ کرتا ہے لیکن ایران کو بڑا دھچکا دینا پڑےگا۔
امریکی صدر نے بتایا کہ امریکا پیر کے روز ایران پر حملہ کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکاتھا تاہم خلیجی ممالک کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی۔خطے کے کئی اتحادی جنگ کے پھیلاؤ سے متعلق تشویش رکھتےتھے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ان کی حکومت ایران تنازع کو جلد ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے سفارتی سطح پر سرگرمیاں جاری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ایران خود معاہدے کی طرف آنا چاہتا ہے۔
