آبنائے ہرمز میں تجارتی آمدورفت کی سطح بدستور کم ہے: برطانیہ

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی آمدورفت کی سطح بدستور کم ہے اور اس وقت صرف چند بحری جہاز ہی اس راستے سے گزر رہے ہیں۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں خطرے کی سطح بدستور شدید ہے جبکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے جاری ہیں۔

تنظیم نے کہا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے حملے اور ڈرانے دھمکانے کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں بحری جہازوں سے ریڈیو کے ذریعے رابطہ کرکے ان کی شناخت کرنا، ڈرونز کی پروازیں اور تجارتی جہازوں کی نگرانی شامل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدامات اس بات کا اظہار ہیں کہ ایران اہم بحری گزرگاہوں میں اپنی موجودگی قائم رکھنا اور وہاں سے گزرنے والے بحری جہازوں پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

تنظیم کے مطابق براہِ راست فوجی کارروائیاں بھی جاری ہیں، جن میں بحری جہازوں کے قریب میزائل یا دیگر پرجیکٹائل فائر کرنا اور دھماکے شامل ہیں۔ یہ واقعات عمان کی جانب جانے والے جنوبی بحری راستوں، بالخصوص لیما، خصب اور کمزار کے علاقوں میں پیش آ رہے ہیں۔

 

ججز کی تقرریوں پر صدر اور حکومت کا میچ لمبا ہو گیا

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کے مسلسل خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔

 

Back to top button