چین میں کرونا کیسز بڑھنے پر دوبارہ سے لاک ڈائون
چین میں 90 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر چینگ چُن میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب حکام نے لاک ڈاؤن کا حکم دیدیا ہے اور سکولز بند کر دیئے ہیں۔
چین کے اہم صنعتی اڈے چانگچن میں شہری حکام نے شہریوں کو گھر پر رہنے کا حکم دیا اور روز مرہ ضروری اشیا کے لیے ہر 2 دن میں ایک شخص کو خریداری کی اجازت دی، سکولوں اور کاروباروں کو بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر کونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کرونا کے ابتدائی دنوں کے بعد رواں ہفتے پہلی بار چین میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی، صرف 3 ہفتے قبل شہر میں کرونا کے یومیہ کیسز کی تعداد محض 100 تھی۔
انڈین فوج کا ’چیتا‘ ہیلی کاپٹر گُریز سیکٹر میں گر کر تباہ
2019 کے آخر میں کرونا وبا پہلی بار چین میں سامنے آئی لیکن چینی حکومت نے اسنیپ لاک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور بڑی حد تک سرحدوں کی بندش کے ذریعے کرونا کیسز کی شرح کو انتہائی کم رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔
تاہم شنگھائی میں وبا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر حکام تیزی سے مخصوص سکولوں، کاروباروں، ریسٹورنٹ اور مالز کو فوری طور پر بند کررہے ہیں۔