پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان

عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری باربڑی کمی کاامکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار نئی قیمتوں کا تعین آج ہوگا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل تیسرے ہفتے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس بار پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو دینے کے لیے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جب کہ پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔ نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ رہیں گی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 31 روپے گرگئی جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 8 روپے 54 پیسے کمی  ہوگئی۔

پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 2 روپے 86 پیسے اضافہ ہوگیا جبکہ کسٹم ڈیوٹی 22 روپے75 پسے سے بڑھ کر 25 روپے61 پیسے رہی۔

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 277 روپے6 پیسے سے کم ہوکر268 روپے52 پیسے ہوگیا۔

 

 

Back to top button