منڈی بہاؤالدین: ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے 400 ٹن گندم ضبط

منڈی بہاؤالدین میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے دوران 400 ٹن گندم برآمد کرلی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کے مطابق چھاپہ بکن اور چوٹ دھیراں کے گوداموں پر مارا گیا، جہاں سے 3 کروڑ روپے مالیت کے 10 ہزار تھیلوں میں موجود 400 ٹن گندم ضبط کی گئی۔

افغان شہری پاکستان میں روزگار کماتے ہیں اور خونریزی بھی لاتے ہیں ،خواجہ آصف

انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ گندم کو فلور ملز منتقل کردیا گیا ہے، جہاں سے تیار ہونے والا آٹا سرکاری نرخوں پر عوام کو فراہم کیا جائے گا۔

Back to top button