مریم نوازکاسیلاب سے متاثرہ جلالپور پیروالاکادورہ،متاثرین میں چیک تقسیم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا کا دورہ کرے کے سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔

مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے جس سے تباہی اور جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی مکمل نکاسی تک انتظامیہ فیلڈ میں موجود رہے گی، جن لوگوں کے گھر اور مویشیوں کا نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!