عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکہ میں انتقال کرگئے

معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کرگئے۔

مولانا احترام الحق تھانوی کے بیٹے محتشم الحق کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ایٹلانٹا میں ہی ہوگی، مولانا احترام الحق تھانوی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور علاج کیلئے 6 ماہ سے امریکا میں مقیم تھے۔

واضح رہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے تھے، وہ جامعہ احتشامیہ کے بانی بھی تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ، چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مولانا احترام الحق تھانوی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی نہ ہی الیکشن کا کوئی امکان ہے

Back to top button