عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ جاری کر دیے

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ عدالت نے عدم حاضری پر دو مقدمات میں آٹھ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے ملزمان عمران اور فائزہ عظمت کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جبکہ اسی کیس میں عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف اشتہاری کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

افغان باشندے اور بھارتی فوجی افسران دہشت گردی میں ملوث ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسی طرح عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملزمان عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ جاری کیے ۔

Back to top button