9 مئی مقدمات : لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی

لاہور پولیس نے نو مئی 2023 کے مقدمات میں ملوث عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کےمطابق شاہ ریز کو ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے اور ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل علیمہ خان نے الزام لگایا تھاکہ مسلح نقاب پوش ان کے بیٹے کو گھر سے اغوا کرکے لےگئے ہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ سادہ کپڑوں میں چار مسلح افراد کچن کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور بیٹے کو اس کی بیوی اور والد کی موجودگی میں زبردستی اوپر سے لےگئے، جب کہ ڈرائیور کو بھی ہراساں کیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے بھی دعویٰ کیا کہ شاہ ریز کو زبردستی بیڈ روم سے نکالا گیا اور ان کے بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
علیمہ خان کا بیٹے کے اغواکادعویٰ،راناثنااللہ نےتردید کردی
تاہم وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کاکہنا تھاکہ لاہور پولیس چیف نے گرفتاری کی خبر کی تردید کی ہے۔
