ٹرمپ نے چار جنگیں رکوا کر انسانیت کی خدمت کی : محسن نقوی

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت سمیت چار جنگیں رکوا کر انسانیت کی خدمت کی۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور خطے کی سلامتی پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت سمیت چار جنگوں کو روک کر انسانیت کی بڑی خدمت کی۔

سینیٹر محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ روس یوکرین اور غزہ میں بھی جنگ بندی کےلیے کامیاب کوششیں کریں گے۔

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دینے پر زور دیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی ریلوں کے باعث خیبرپختونخوا میں ہونےوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!