فیصل واوڈانےانتظامی بنیادوں پرنئےصوبوں کی تجویزدیدی

سینیٹرفیصل واوڈانےانتظامی بنیادوں پر ملک میں نئےصوبے بنانےکی تجویز دیدی۔
فیصل واوڈا کانجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی اور بقا کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا ناگزیر ہیں۔
فیصل واوڈا کی تجویز کی تائید تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت حسین نے بھی کی۔
تاہم سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی اکثریت نئے صوبوں کی خواہش مند نہیں، نہ ہی سندھ اسمبلی نے کبھی اس بارے میں کوئی قرارداد منظور کی ہے۔
شفقت حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے قرارداد منظور کر رکھی ہے تو نئے صوبوں کا آغاز پنجاب سے کیا جائے، اور جس صوبائی اسمبلی سے قرارداد پاس ہو، وہاں نیا صوبہ بنایا جائے۔
