محمدعامرٹی20میں 400وکٹیں لینےوالےدوسرےپاکستانی باؤلرقرار

سابق قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔
محمد عامر نے یہ اعزاز کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ وہاب ریاض کے بعد 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔
عامر نے 2009 میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 119 وکٹیں، 60 ون ڈے انٹرنیشنل میں 81 وکٹیں جبکہ 62 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ برس دسمبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
