’’اداکار میکال ذوالفقار نے دوسری شادی کی تردید‘‘

معروف اداکار میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دو بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہے ہیں، فی الحال دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔میکال ذوالفقار نجی ٹی وی شو ’زبردست وصی شاہ کے ساتھ‘ کے مہمان بنے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی دوسری شادی سے متعلق بھی گفتگو کی، میزبان کے سوال پر میکال ذوالفقار نے کہا کہ اُن کے والد اُنہیں کسی گوری (غیر ملکی خاتون) سے دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔وہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کا تجربہ کر چکے ہیں، اسی لیے ان کے والد کہتے ہیں کہ اس بار شادی کسی گوری سے کرلو۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہتے کیونکہ ان دو بچے ہیں اور وہ پرسکون زندگی گزار رہے ہیں اور وہ اسی طرح جینا چاہتے ہیں۔اس سے قبل میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی شو مزاق رات میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہئے، اگر آپ کسی سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس شخص کو اچھی طرح جانیں اور پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔یاد رہے کہ اداکار میکال ذوالفقار نے 2012 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، ایک فیس بک پوسٹ میں اداکار نے کہا تھا کہ ’میری 6 سالہ شادی اختتام پزیر ہوگئی ہے، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے، سارہ بھٹی اور میکال ذوالفقار کے ہاں دو بیٹیاں بھی ہیں۔میکال ذوالفقار نے بتایا کہ اگرچہ ان سے شادی کے لیے بعض لڑکیوں نے اظہار بھی کیا لیکن فی الحال شادی کرنا ان کی ترجیح نہیں ہے تاہم اگر قسمت میں لکھا ہوگا تو جب ان کی شادی ہونی ہوگی تو وہ کرلیں گے چوںکہ اب ان کے بچے بھی ہیں، اس لیے انہیں مستقبل میں جو بھی فیصلہ کرنا پڑا وہ انہیں نظر میں رکھ کر سوچ سمجھ
کر فیصلہ کریں گے۔
