بیرسٹرگوہرکاگلگت بلتستان میں 15نشستیں جیتنےکادعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان میں 15 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے اور واضح کیا ہماری 13 نشستیں کسی اور دی گئیں تو ہم نہیں مانیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ووٹ جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے، گلگت بلتستان میں ہمارے 22 امیدوار میدان میں تھے، پوری جمع تفریق کے بعد ہم 15 نشستوں پر جیتے ہیں۔
بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا ہے حق حکمرانی اسی کے پاس ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہمارا بیانیہ واضح ہے، جنہوں نے وفاق میں ہمارا میندیٹ چوری کیا گلگت میں ان کے ساتھ کیوں حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی۔
بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ گلگت میں اب تک موصول ہونے والے 17 نشستوں کے نتائج میں ہم 8 نشستوں پر جیت چکے ہیں اور مجموعی 24 نشستوں پر ہماری برتری واضح ہے تاہم جمع و تفریق کے بعد ہمیں 15 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔
