فنڈزنہ ہونےکےباعث ن لیگ گلگت بلتستان الیکشن ہارگئی،خواجہ سعدرفیق

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن کی ٹیم نے مختصر عرصے میں بہترین کام کیا لیکن پیپلز پارٹی کے لامحدود مالی وسائل کے مقابلے میں پارٹی فنڈر نہ ہونے کے باعث پیچھے رہ گئے۔

خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے مخالف پی ٹی آئی کے بہت سے ووٹرز نے بھی پی ٹی آئی کو کو انتخابی میدان میں موجود نہ پا کر مسلم لیگ ن کی بجائے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں لگ بھگ دس نشستیں جیت لینے کے باعث پیپلز پارٹی ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے، سنگل لارجسٹ پارٹی بن جانے کے باوجود پیپلزپارٹی کی جانب سے مصدقہ نتائج نہ ملنے کا بیانیہ حیرت ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ناقص رائے میں تحریک اناصف کا بطور ایک سیاسی جماعت الیکشن لڑنا انتخابی عمل کو زیادہ معتبر بنا سکتا تھا جس کا اظہار میں نے جنید اکبراور اسد قیصر  کو جی بی نہ جانے دینےپربرملاکردیاتھا۔

Back to top button