وزرا، پارلیمنٹیرینز انتخابی مہم چلانے کیلئے اہل قرار

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے وزرا اور پارلیمنٹیرینز کو انتخابی مہم چلانے کے لیے اہل قرار دے دیا، قانون میں ترمیم سے قبل وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی، انتخابی مہم میں حصہ لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے، قانون کے منظوری کے بعد وزراء اور پارلیمنٹرینز انتخابی مہم چلا سکیں گے، آرڈیننس کو قانون بنانے کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

عمران خان کا جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر یوٹرن

تاہم رواں ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پر ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے اُمیدوار کو 5 سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا، جس پر میئر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن لڑنا کا اہل قرار دیا تھا۔

Back to top button