استعفے کی گمشدگی کا معاملہ : پی ٹی آئی کا گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

 

 

 

پی ٹی آئی کے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

سپیکر ہاؤس میں پی ٹی آئی کے ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کے درمیان مشاورت ہوئی جہاں علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم لانے پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں سپیکر بابر سلیم سواتی، نامزد وزیر اعلٰی سہیل آفریدی، اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما شریک تھے۔اجلاس میں مشاورت کی جا رہی ہےکہ تحریک عدم اعتماد کے حتمی فیصلے پر قرارداد پر ارکان سے دستخط لیے جائیں گے۔اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا کو دوبارہ استعفیٰ بھجوانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا ٰ علی امین گنڈاپور نے 8 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا تھا تاہم گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہناہے کہ استعفیٰ سمری کی صورت میں ان تک نہیں پہنچا ہے۔

بعد ازاں گورنر ہاؤس اور صوبائی حکومت کےدرمیان تنازع پیدا ہوا جہاں صوبائی حکومت کا مؤقف تھاکہ گورنر ہاؤس کی جانب سے استعفیٰ وصول کر لیا گیا ہے۔

مستعفی وزیراعلیٰ علی امین وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوگئے

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دستاویزی شکل میں ان کے پاس آئے گا تو وہ فیصلہ کریں گے۔

 

Back to top button