افغان وزیرِ خارجہ نے سرحدی علاقوں پر حملہ پاکستان کی بڑی غلطی قرار دے دیا

 

 

 

 

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان میں ہونے والے دھماکوں کو پاکستان کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دھماکوں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دورہ بھارت کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ ہم پاکستان حکومت کا یہ اقدام بڑی غلطی سمجھتے ہیں اور اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

امیر خان متقی نے کہا کہ سرحدی اور دو دراز علاقوں پر حملہ ایک بڑی غلطی ہے۔ایسے مسائل طاقت کے ذریعے حل نہیں ہوتے،ہر تنازع کا حل مذاکرات اور تفہیم سے ممکن ہے۔

افغان وزیر خارجہ نے بتایا کہ کابل میں ہونےوالے دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال کسی قسم کی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آئیں۔

امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان ایک آزاد ملک ہےاور خطے میں امن کی فضا قائم ہونے کےبعد اگر کوئی ملک اسے نقصان پہنچانےکی کوشش کرےتو یہ افسوس ناک ہوگا۔ہماری خواہش ہےکہ تمام ممالک کے ساتھ متوازن اور پرامن تعلقات رہیں۔جیسے ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،ویسے ہی پاکستان کے ساتھ بھی، لیکن تعلقات یکطرفہ نہیں ہوتے۔

 

 

Back to top button