مستعفی وزیراعلیٰ علی امین وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوگئے

خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سٹاف سے الوداعی ملاقات کرنے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کےلیے روانہ ہوگئے۔
مستعفی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانگی سے قبل انہوں نے سٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ ک کے منصب سے استعفیٰ دیا تھا۔عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیاہے تاہم علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں ہوا اور اس حوالےسے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ ابھی تک استعفیٰ ان کے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا،جب استعفیٰ ان تک پہنچے گا تو اسے دیکھنے کے بعد فیصلہ کروں گا۔
