بجلی کا بریک ڈائون،موبائل ٹاورز پر نیٹ ورک متاثر، عوام پریشان

بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کے باعث ملک بھر کے 3200 موبائل ٹاورز پر نیٹ ورک متاثر ہوا، جس کے سبب صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے ، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل آپریٹرز کو نیٹ ورکس سائٹس مکمل بحال رکھنے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہے، پی ٹی سی ایل صارفین کو بجلی کی بندش سے سروسز میں دشواری ہو سکتی ہے، بجلی بحال ہو جائے تو تمام سروسز بحال ہو جائیں گی، موبائل آپریٹرز اپنے صارفین کو بھی صورتحال سے آگاہ رکھیں، بجلی بندش کی وجہ سے صارفین کو سروس میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ موبائل آپریٹرز زیادہ سے زیادہ سائٹس پر ایندھن بھرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، پی ٹی اے آپریٹرز کے ساتھ ملک بھر میں بلاتعطل خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن سے ملک بھر میں 32 سو موبائل ٹاورز نیٹ ورک مکمل متاثر ہوا، ٹیلی کام انڈسٹری کی 17 سو موبائل سائٹس جزوی متاثر ہیں، ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کی فوری بحالی نہ ہونے سے مزید موبائل سائٹس متاثر ہوں گی۔
رانا ثنااللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا
