موٹروے پرمنشیات کی بھاری مقدار پکڑ ی گئی

موٹروے پولیس نے صوابی کے قریب گاڑی سے 121کلو چرس،افیون پکڑ لی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پکڑی جانیوالی منشیات میں 87 کلو چرس  اور 34 کلو افیون  شامل ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی  کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا ملزمان نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔پیچھا کرنے پر  ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ملزمان کی تلاش جاری  ہے۔ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد  عمل میں لایا گیا۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں ۔

ڈی آئی جی موٹروے کے مطابق ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد منشیات  اے این ایف پشاور  کے حوالے کر دی گئی۔

Back to top button