سوڈان میں انسانی ہونٹوں کی طرح دِکھنے والی پہاڑی دریافت

سوڈان میں حیرت انگیز قدرتی پہاڑی دریافت ہوئی جو انسانی ہونٹوں سے مشابہت رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قدرتی پہاڑی کو مغربی دارفور، سوڈان کی سرحد سے تقریباً 95 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ اس کا طول تقریباً 900 میٹر اور چوڑائی تقریباً 350 میٹر ہے۔یہ پہاڑی 2012 میں گوگل ارتھ کی سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے منظرِ عام پر آئی جس میں یہ واضح طور پر انسانی ہونٹوں کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ اس کی ساخت دو متوازی چٹانی پر مشتمل ہے جو اوپر سے دیکھنے پر ہونٹوں کی شکل اختیار کرتی ہیں۔ یہ قدرتی مظہر زمین کی ساختیاتی تبدیلیوں اور کٹاؤ کے عمل کا نتیجہ ہے۔
سوڈان اور آس پاس کے علاقوں میں ہونٹوں کی علامتی اہمیت بھی پائی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر کچھ قبائل میں ہونٹوں پر ٹیٹو یا زیورات کا استعمال خوبصورتی اور سماجی حیثیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ پہاڑی اس ثقافتی پس منظر کے تناظر میں مزید دلچسپی کا باعث بنتی ہے۔