وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے، اسلام آباد پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے تو ہائی لکس ریوو (جس میں 5 افراد سوار تھے) نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

پولیس نے بتایا کہ مولانا عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی اور اس میں سوار افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی

Back to top button