ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی، سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی، یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔

 آئی جی اسلام آباد نے کہا ہےکہ مفتی عبدالشکور خود گاڑی چلاتے ہوئے سیکرٹریٹ چوک جا رہے تھے، دوسری طرف سےڈبل کیبن گاڑی ان کی کار سے ٹکرائی، ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، نجی کمپنی کی ڈبل کیبن گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

کسی کیلئے لابنگ نہیں کرتا نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں

Back to top button