این اے 213 ضمنی انتخاب : پی پی اور پی ٹی آئی میں سخت مقابلہ

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ کاعمل جاری ہے۔
این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ کا آغازصبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہےگا۔
حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل ہیں، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوارصبا تالپوراورجی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوارلال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ایران میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں
این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کےبعد خالی ہوئی تھی،حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 498 ہے،جس میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔