نیب ترامیم کیس عدالت اعظمیٰ میں سماعت کیلئے مقرر

عدالت اعظمیٰ میں نیب ترامیم کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 مارچ کو نیب ترامیم کیس کی سماعت کرے گا۔

علاوہ ازیں پی آئی اے میں تقرریوں سے متعلق کیس کو بھی سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 14 مارچ کو 12:30 پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں 69 مختلف اراکین اسمبلی کے مقدمات کی سماعت کیلئے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا جو تیرہ مارچ کو اراکین اسمبلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

تین رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی بھی شامل ہیں، یہ بینچ 2018 سے 2022 کی مختلف انتخابی عذر دارویوں کی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

عمران سب سے بڑا فتنہ، پنجاب اپنے دشمن کو نکال باہر کرے

Back to top button