عمران سب سے بڑا فتنہ، پنجاب اپنے دشمن کو نکال باہر کرے

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ اور فساد قرار دیتے ہوئے پنجاب والوں کو اسے صوبے سے اٹھا کر باہر پھینکنے کی اپیل کر دی۔

فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے سے بندھے ہاتھوں کے ساتھ عوامی ریلیف کیلئے سرگرم ہیں، گھڑی چور کی حکومت میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں سنا، مفت آٹا کبھی نہیں ملا، حمزہ شہباز نے 200 یونٹ تک پنجاب میں بجلی مفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاناما بینچ اور عمران کو لانے والے ثاقب نثار کو قوم معاف نہیں کرے گی، فیصل آباد کا ملکی ترقی میں بڑا حصہ ہے، یہ ملک کا کمانے والا بیٹا ہے، 2013 میں نواز شریف کو حکومت ملی تو نہ پنکھا چلتا تھا نہ فیکٹریوں کا پہیہ۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے 3 مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنا اور ملک ٹیک آف کیا، جب جب نوا زشریف نیچے گیا ملک بھی تب تب نیچے گیا، عدالت جب عمران خان کو بلائے تو بیمار اور جلسہ کرنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی شہادت پر افسوس ہوا درجات بلندی کی دعا کرتے ہیں، جب تک مقدمات چل رہے ہیں اس کی ٹانگ سے پلاسٹر نہیں اترے گا۔

پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

Back to top button