نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

اداکارہ نادیہ حسین کاکہنا ہے سب کچھ دیکھا ہے اور جانتی ہوں کہ شوبزانڈسٹری کے بنددروازے کے پیچھے کیاہوتاہے۔

نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

اداکارہ نادیہ حسین نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد کام حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان لڑکے لڑکیوں سے ناجائز مطالبات کرتے ہیں۔انڈسٹری میں پہلے ہی اپنی پہچان حاصل کرنے کے باوجود انھیں بھی کئی مواقع پر ایسےحالات کا سامنا ہوا۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ ایک بار انہیں ایک پروگرام کی میزبانی کی پیشکش کی گئی اور ان سے ایک ’’خصوصی ڈنر‘‘ کی بھی توقع کی جارہی تھی۔ انہوں نے واضح طور پر اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کام پر نہیں گئیں۔

نادیہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی حدود کے بارے میں بہت واضح رہی ہیں۔ لیکن شوبز میں کام حاصل کرنے کے خواہشمند لڑکے اور لڑکیاں بااثر افراد کی ناجائز خواہشات بھی پوری کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

Back to top button